میوزک کی دھن پر گاناگانے والا کتا

Last Updated On 12 November,2018 09:58 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکار تو آپ نے بہت سے دیکھے ہونگے لیکن اب اس میدان میں اب جانور بھی انٹری دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک پالتو کتا اس طرح ٹرینڈ کیا گیا ہے کہ میوزک کی لےَ کے ساتھ سُر لگاتا ہے۔

یہ شرارتی ڈوگی جو اپنے فن کا اظہار پیش کرتے ہوئے خوب اونچے اونچے سُر لگاتا ہے اور سر تو ایسے زور زور سے ہلاتا ہے جیسے پاپ میوزک اس سے بہتر کوئی سمجھ ہی نہیں سکتا۔ ایک جانب مالک میوزک بجاتا ہے تو دوسری جانب شرارتی ڈوگی خوب اونچے اونچے سُر لگا کر اپنی آواز کا جادو جگاتا ہے۔ کتے کے گاناگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائر ل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اورشیئر بھی کر چکے ہیں۔