بولیویا میں خوشحالی کیلئے کھوپڑیوں کا دن منایا گیا

Last Updated On 11 November,2018 06:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بولیویا میں کھوپڑیوں کا دن منایا گیا۔ لوگوں نے کھوپڑیوں کو پھولوں سے سجایا۔ مقامی لوگوں کا ماننا ہے یہ دن ان کے لیے خوشحالی لائے گا۔

بولیویا کے شہر لاپاز میں کھوپڑیوں کا میلہ سج گیا، یہ فیسٹیول یہاں کے لوگوں کا قدیم رواج ہے، انہیں یقین ہے اس طرح خوشحالی آتی ہے۔ میلے میں شریک لوگ کھوپڑیوں پر پھول چڑھاتے اور انہیں کھانا بھی کھلاتے رہے۔

ایمارا ایسا علاقہ ہے جہاں بولیویا کے قدیم النسل لوگ رہتے ہیں اور اپنی روایات پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔