ہیری پوٹر تھیم پارک میں رنگوں کی بہار

Last Updated On 05 November,2018 01:10 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) برطانیہ کے ہیری پوٹر تھیم پارک میں رنگارنگ لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔ ہیری پوٹر فلم سیریز کے دیوانوں کی کمی نہیں جو جادوئی مناظر سے بھرپور اس فلم سے جڑی ہر چھوٹی بڑی شے سے نہایت دلچسپی رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں قائم کردہ ہیری پوٹر تھیم پارک اپنی مثال آپ ہے جہاں پہنچ کر آپ کو ایسا محسوس ہو گا کہ جیسے آپ فلم کے مناظر میں پہنچ گئے ہوں۔ گزشتہ روز جادوئی دنیا کو سب سے بڑے سکول ہوگورڈز کے قلعے پر سجایا گیا جو ہیری پوٹر سیریز کے دیوانوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

دیوہیکل عمارت پر کہیں تو پراجیکشن سے روشنیاں بکھیری جا رہی تھیں تو کہیں دیگر روشنیاں اسے مزید دلکش بنارہی تھیں۔ اس لائٹ شو کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد نے تھیم پارک کا رُخ کیا جن میں بچے اور بڑے تمام ہی افراد جی بھر کر لطف اندوز ہوئے۔