کرتب دکھانے کا شوقین کتا

Last Updated On 05 November,2018 10:53 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو باسکٹ بال سے کرتب بازی کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو کتے بھی کرتب بازی کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس کتے کو ہی دیکھ لیں جو باسکٹ بال پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے کرتب بازی کے شوقین کتے نے باسکٹ بال سے کرتب دکھا کر اپنے مالک کو ہی نہیں بلکہ دیکھنے والوں کو بھی بیحد محظوظ کیا اور خوب داد سمیٹی۔