پاکستان میں رواں سال کا 23 واں پولیو کیس رپورٹ

Published On 27 September,2024 12:01 am

کوہاٹ: (دنیا نیوز) پاکستان میں رواں سال کا 23 پولیو کیس رپورٹ ہو گیا۔

پولیو کا نیا کیس خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے سامنے آیا، این سی او سی پولیو لیبارٹری کے مطابق 10 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔

این سی ای او سی کے مطابق سال 2024 میں اب تک خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی۔