تاریخ کے قدیم ترین بحری جہاز کا ڈھانچہ دریافت

Last Updated On 25 October,2018 09:18 am

صوفیہ: (روزنامہ دنیا) بلغاریہ میں محققین کو بحیرہ اسود سے 2 ہزار 4 سو سال قدیم تجارتی بحری جہاز کی باقیات ملی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ سمندر کی تہہ سے جس جگہ جہاز کا ڈھانچہ ملا ہے وہاں آکسیجن نہیں ہوتی اسی لئے ہزاروں سال محفوظ رہا۔

ماہرین کے مطابق جہاز کے پرزوں کی بناوٹ اور ساخت سے پتا چلتا ہے کہ یہ جہاز 400 سال قبل مسیح میں بنایا گیا ہو گا جس وقت بحیرہ اسود یونان کے زیر تسلط علاقوں اور کالونیز میں سامانِ تجارت کی ترسیل کا سب سے بڑا ذریعہ ہوا کرتا تھا۔ 

ایسی ساخت کے جہاز صرف یونان کی ملکیت رہے ہیں اور برطانوی عجائب گھر میں بھی اسی ساخت کا یونانی جہاز موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر کی تہہ سے جس جگہ جہاز کا ڈھانچہ ملا ہے وہاں آکسیجن نہیں ہوتی اسی لیے جہاز کی باقیات ہزاروں سال تک محفوظ رہ سکتی ہیں۔