امریکہ میں آئسکریم میوزیم

Last Updated On 15 October,2018 01:45 pm

لاہور(نیٹ نیوز) آئسکریم کے شوقین افراد کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ امریکی شہر سان فرانسسکو میں باقاعدہ آئسکریم میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

آئسکریم ایک ایسی شے ہے جسے ، بچے ، جوان، بوڑھے سب ہی پسند کرتے ہیں۔ گرم موسم میں ٹھنڈی میٹھی آئسکریم لطف ہی دے جاتی ہے اسی پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ میں آئسکریم میوزیم قائم کیا گیا ہے جہاں آئسکریم کے شوقین افراد بہترین انداز میں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اس انوکھے میوزیم کے بارے میں جان کر ہر ایک کے منہ میں پانی بھر آتا ہے ۔ آئسکریم میوزیم کے مالک کے مطابق یہاں آئسکریم کی نئی اور مزیدار اقسام رکھی گئی ہیں۔

اس آئسکریم میوزیم نے تیزی سے عوام میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور اس کے تمام ہی ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جبکہ مزید 2 لاکھ افراد اپنی باری آنے کے منتظر ہیں۔