ننھی پری نے ٹائیگر کو اپنا دوست بنا لیا

Last Updated On 13 October,2018 09:38 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو بچوں کی بلیوں اور کتوں سے دوستی کے کئی مناظر آپ نے دیکھے ہی ہوں گے لیکن جناب یہاں تو ننھی پری نے ٹائیگر کو اپنا دوست بنا لیا ہے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنیوالی اس چینی بچی کو ہی دیکھ لیں جو ٹائیگر کے بچے کیساتھ نہ صرف کھیلنے میں مصروف ہے بلکہ اسے چہل قدمی بھی کروا رہی ہے۔ چین سے تعلق رکھنے والی 9سالہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ چڑیا گھر میں کیپر کے فرائض سر انجام دیتے ہیں اور جانوروں سے محبت اپنے بچوں میں بھی منتقل کرنا چاہتے ہیں۔