پانڈا کے ننھے منے بچوں نے چلنا سیکھ لیا

Last Updated On 13 October,2018 09:46 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) چین میں بڑے (جائنٹ) پانڈا کے ننھے منے بچوں نے چلنا سیکھ لیا جنکی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر بےحد وائرل ہو رہی ہیں۔

رپورٹ کیمطابق جنوبی چین میں واقع شہر گوانگ ژو کے بریڈنگ سنٹر میں رہنے والے پانڈا ٹنگ ٹنگ کو وینگ چنگ میں آنیوالے زلزلے کے بعد یہاں منتقل کیا گیا تھا۔ اس وقت ایک ہی بچہ اس کے ساتھ تھا جو بہت ننھا سا تھا۔ گوانگ ژو میں آنے کے بعد پانڈا کے پاس ایک اور بچے کی پیدائش ہوئی اور اب دونوں بچے نہایت صحت مند ہیں اور پرورش پا رہے ہیں۔