فلوریڈا :سمندر کی تہہ میں کدو کے خول پر آرٹ ورک

Last Updated On 15 October,2018 10:11 am

فلوریڈا (دنیا نیوز ) امریکی ریاست فلوریڈا میں 'سکوبا ڈائیورز' نے سمندر کی تہہ میں جا کر کدو کے خول پر آرٹ ورک کر کے دکھایا، مقابلے کا تھیم بحری حیات کا تحفظ تھا۔

فلوریڈا میں ہونے والے کدو آرٹ ورک کے سالانہ مقابلے کا اہتمام اس بار سمندر میں کیا گیا جس کے لیے سکوبا ڈائیورز نے تیس فٹ گہراغوطہ لگایا اور سمندری ماحول میں جا کر ہیلون روایات کے تحت کدو کے خول پر آرٹ ورک کیا۔

شرکاء نے کدو کے خول پر سمندری کچھوے، مچھلی اور ڈولفن بنائیں، مقابلے کا مقصد بحری حیات کا تحفظ تھا۔