مصری لڑکی نے 56 گھنٹے زیرِ آب گزار کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

Last Updated On 13 October,2018 09:19 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) مصری لڑکی نے 56گھنٹے تک سمندر کی گہرائی میں قیام کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا جسے جلد گنیز بک میں شامل کیا جائیگا۔

مصر سے تعلق رکھنے والی 14سالہ لڑکی سمندر کی گہرائی میں پہنچی اور 56گھنٹے ، 25منٹ تک سمندر میں قیام کر کے بڑوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 38سالہ آسٹریلوی ڈائیور نے 51گھنٹے، 23منٹ تک قائم کیا تھا۔