پیرس (دنیا نیوز ) فرانسیسی ریسرچ کے مطابق جو بچے نرسری سکول جاتے ہیں ان کے سماجی رویے دوسرے بچوں کے مقابلے بہتر ہوتے ہیں۔
محققین کے مطابق جو چھوٹے بچے گھر میں خاندان کے لوگوں کے ساتھ یا آٰیا کے زیرِ پرورش رہتے ہیں ان کے مقابلے میں جو چھوٹے بچے نرسری سکول یا مونٹیسری جاتے ہیں ان کی سماجی صلاحیتیں زیادہ مضبوط ہوتی ہیں۔
ریسرچرز نے چودہ سو اٹھائیس بچوں کو دو گروپس میں تقسیم کر کے یہ ریسرچ کی جس کے بعد یہ نتائج سامنے آئے۔