مرد بیگمات سے چھپنے کیلئے ٹوائلٹ میں کتنا وقت گزارتے ہیں؟

Last Updated On 01 October,2018 12:25 pm

لندن(نیٹ نیوز ) بیگم سے ڈرنے والے مردوں کے بارے میں تو آپ نے ضرور سُن رکھا ہو گا شاید دو چار ایسے لوگوں کو جانتے بھی ہوں گے مگر یہ بیچارے بیگم کے عتاب سے بچنے کیلئے گھر میں کس جگہ چھُپتے ہیں یہ بات آپ کو بالکل معلوم نہیں ہو گی۔

بھارتی اخبار کے مطابق برطانیہ میں ایک تازہ ترین تحقیق کی گئی جس میں بیگم سے ڈرنے والے مردوں کے متعلق ایک ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جان کر آپ کو ہنسی تو آئیگی مگر ان مظلوم مردوں پر ترس بھی آئیگا۔

اس تحقیق میں پتا چلا ہے کہ مرد ایک سال کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 7 گھنٹے باتھ روم میں چھپ کر گزارتے ہیں جس کا واحد مقصد کچھ دیر کیلئے بیگم کی نظروں سے اوجھل رہنا ہوتا ہے ۔ مرد خصوصاً اس وقت باتھ روم میں پناہ لیتے ہیں جب بیگم کسی بات پر اُن سے پوچھ گچھ کرنے کے موڈ میں ہو، اظہار ناراضی کرنا چاہتی ہو، یا لڑائی کے لئے پر تول رہی ہو۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بیشتر مردوں کیلئے باتھ روم ایک پناہ گاہ کی حیثیت رکھتا ہے جہاں وہ خود کو بیوی کی نظروں سے چھپا کر کچھ وقت سکون سے گزارسکتے ہیں۔