تھری ڈی رنگوں سے تیارکردہ مہنگی ترین سائیکل

Last Updated On 15 September,2018 09:53 am

دبئی: (روزنامہ دنیا) سائیکل غریب کی سواری ہے لیکن اگر آپ دبئی میں ہونیوالی نمائش میں سائیکل خریدنے جائیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ نہ صرف یہ غریب کی سواری ہے بلکہ اچھے خاصے امیر بھی اس پر سوار ہوتے ہیں، حیران نہ ہوں یہاں ملنے والی سائیکل کوئی ارب پتی ہی خرید سکتا ہے ۔

’’بگ بوائز ٹوئز‘‘ نامی نمائش میں آرٹسٹ جیک آرم سٹرانگ کی تیار کردہ ’’کازمک سٹار کروزر آرٹ بائیک‘‘ فروخت کیلئے پیش کی جارہی ہے اور اسکی قیمت 20 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ یہ اسکے فن کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے، انکی تخلیق شوخ رنگوں کے ماہرانہ استعمال کی وجہ سے 3D افیکٹ کی حامل ہوتی ہیں اور دنیا میں بے پناہ پسند کی جاتی ہیں۔