لاہور(نیٹ نیوز) اگر آپ بھی اپنا آئی فون کسی آفیشل ایپل سٹور سے ٹھیک نہیں کراتے تو یقیناً یہ تصویر دیکھنے کے بعد آپ اپنا خیال تبدیل کرلیں گے۔ چین میں ایک آئی فون صارف کو موٹر وے پر اپنی گاڑی اس وقت روکنا پڑی جب ان کی گاڑی کے ڈیش بورڈ پر پڑا آئی فون پھٹ پڑا اور اس میں آگ لگ گئی۔
اس طرح سے آئی فون میں اتنی شدید نوعیت کا شعلہ اٹھنا یقیناً خطرناک تھا۔ خاتون نے فون پھٹتے ہی بریک لگا دی لیکن انہیں محسوس ہوا کہ وہ ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بن رہی ہیں ۔
خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ فون کی بیٹری ایک لوکل سٹور پر بدلی گئی تھی تاہم سروس سنٹر نے انہیں فون پھٹنے کے بعد نئی بیٹری تو دیدی مگر آئی فون کے سبب ڈیش بورڈ جلنے کی تلافی کیلئے معاوضہ دینے اور آئی فون ٹھیک کرنے سے انکار کر دیا۔