پیرس: (دنیا نیوز) فراس کے دارالحکومت پیرس کے ایفل ٹاور پر جاپانی روشنیوں نے چار چاند لگا دیئے، لوگوں کی بڑی تعداد نے لائٹ شو کے دلکش مناظر کا لطف اٹھایا۔
پیرس جو ہمیشہ ہی سے اپنی خوشبووں اور خوبصورتی کیلئے مشہور ہے اسی شہر میں انقلابِ فرانس کی یادگار ایفل ٹاور کو جاپانی آرٹسٹ نے مختلف رنگوں کی روشنیوں اور جاپانی انداز کی شبیہوں سے سجا دیا، جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ لوگوں نے جاپانی آرٹسٹ کی اس کاوش کو بہت پسند کیا۔