چینی بچی اپنا سر گرل میں پھنسا بیٹھی

Last Updated On 27 August,2018 01:36 pm

لاہور(نیٹ نیوز) چھوٹے بچوں کی شرارتیں اکثر اوقات ان کے لئے مشکلات کھڑی کردیتی ہیں۔چین کی ایک عمارت کی چھٹی منزل پر رہائش پذیر4 سالہ ننھی بچی کھیل کے دوران اپنی گردن گرل میں پھنسا بیٹھی اور تکلیف میں چیخ و پکار کرنے لگی۔

بچی کو مصیبت میں مبتلا دیکھ کر پڑوسیوں نے فوری طور پر اس کی والدہ اور فائر فائٹرز کو اطلاع دی۔

آدھے گھنٹے بعد ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر گرل کاٹ کربچی کو مشکل سے نجات دلائی۔