چین :جلتی ہوئی کار سے جوڑے کو بچا لیا گیا

Last Updated On 28 August,2018 08:28 pm

بیجنگ (دنیا نیوز ) چین شمال مشرقی شہر دی ہوئی میں راہگیروں نے ایک جلتی کار سے ایک جوڑے کو بچا لیا، ریسکیو مشن کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واقعے کی فوٹیج ایک کار سوار نے بنائی، ویڈیو میں ہائی وے پر ایک کار الٹی دکھائی دیتی ہے اور اس میں آگ لگی ہے۔ کچھ کار سواروں نے کیمیکل سے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

انہوں نے جلتی کار کا دروازہ کھول کر جوڑے کو باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔