سائیبریا سے گھوڑے کی حنوط شدہ لاش دریافت

Last Updated On 28 August,2018 08:28 pm

لاہور(نیٹ نیوز) سائیبریا کے علاقے سے 40 ہزار سال قبل کے گھوڑے کے ایک بچے کی حنوط شدہ لاش دریافت ہوئی ہے ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سائیبریا میں ایک تحقیقی پراجیکٹ کیلئے جاری کھدائی کے دوران گھوڑے کے بچے کی حنوط شدہ لاش دریافت ہوئی ہے جو پہلی نظر میں سویا ہوا دکھائی دیتا ہے لیکن اس کی موت ایک اندازے کے مطابق 30 سے 40 ہزار سال قبل ہوئی تھی۔

گھوڑے کی حنوط شدہ لاش کو پہلے جاپان لے جایا گیا جہاں اس کی عمر کا تعین کیا گیا اور بعد ازاں دوبارہ روس لا کر شمال مغربی وفاقی یونیورسٹی کے عجائب گھر میں رکھ دیا گیا ہے ۔

یہ تاریخی دریافت ہے جو قدیم ترین ہونے کیساتھ ساتھ نہایت اچھی حالت میں ہے۔