برسلز میں آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا

Last Updated On 27 August,2018 01:13 pm

برسلز (نیٹ نیوز ) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں آتشبازی کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ لیکن فائر ورکس 2018 نامی اس میلے کے دوران آتشبازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا جس سے شہر کی فضائیں جگمگا اْٹھیں۔

 

اس شاندار میلے میں ملک بھر سے سینکڑوں آتشبازی کے ماہرین نے شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کر دیا ۔

سالانہ فیسٹیول کے موقع پر مقامی اور بیرون ملک سے بھی ہزاروں سیاحوں نے شرکت کرکے رنگین نظاروں کا لطف اٹھایا جبکہ اس موقع پر موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔