آرمینیا میں گرمی بھگانے کیلئے واٹر فیسٹیول منایا گیا

Last Updated On 11 July,2018 10:26 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور اسی گرمی کو دور بھگانے کیلئے آرمینیا میں واٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکانے ایک دوسرے پر پانی سے خوب وار کئے۔

آرمینیا میں منعقد کئے جانیوالے واٹر فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ایک دوسرے پر پانی پھینک کر نہ صرف گرمی کو دور بھگایا بلکہ اس دلچسپ لڑائی کو خوب انجوائے بھی کیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونیوالے اس فیسٹیول کے دوران دلچسپ ڈانس پرفارمنس سمیت مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس نے فیسٹیول کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے۔