آسٹریلیا سے 4٫7 میٹر لمبا مگرمچھ پکڑا گیا

Last Updated On 10 July,2018 03:29 pm

کینبرا (دنیا نیوز ) آسٹریلیا کے علاقے ناردرن ٹیریٹری میں چار اعشاریہ سات میٹر لمبا مگرمچھ پکڑا گیا، دیوقامت جانور کیتھرین شہر میں داخل ہو رہا تھا۔


حکام کا کہنا ہے مگرمچھ دریائے کیتھرین سے شہر کی جانب بڑھ رہا تھا جب کچھ لوگوں نے اسے دیکھ کر اطلاع دی۔ اسے پکڑ کر مگرمچھوں کے فارم میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

اس کا وزن چھ سو کلو گرام ہے۔ حکام کے مطابق یہ اب تک دریائے کیتھرین سے پکڑا جانے والا سب سے بڑا مگرمچھ ہے۔

آسٹریلیا میں ڈیڑھ لاکھ مگر مچھ پائے جاتے ہیں، حکومت کی پابندی کی وجہ سے جنگلی جانوروں کا شکار منع ہے۔