بےروزگار نوجوان نے راہگیروں میں سی وی بانٹ کر ملازمت حاصل کر لی

Last Updated On 11 July,2018 10:17 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں ایک نوجوان نے ایک سو کے قریب اداروں میں اپلائی کرنے کے بعد دلبرداشتہ ہو کرنوکری تلاش کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

برطانیہ میں ایک نوجوان نے ایک سو کے قریب اداروں میں اپلائی کرنے کے بعد دلبرداشتہ ہو کرنوکری تلاش کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا اور سی وی لے کر ریلوے سٹیشن پر کھڑا ہو گیا۔ 21سالہ کامران حسین نامی اس نوجوان نے لیورپول سٹیشن پرصبح ساڑھے پانچ بجے سے کھڑا ہونا شروع کیا اورآتے جاتے راہگیروں میں سی وی تقسیم کی جسکے بعد صرف دو دن میں ہی اسے ملازمت کی پیشکش ہو گئی۔ 

لندن کے علاقے ویلدمسٹو میں رہنے والے کامران نے یونیورسٹی آف کینٹ سے اکاؤنٹنٹ اور فنانس کی ڈگری لی ہے تاہم 100 اداروں کو ملازمت کیلئے سی وی بھیجی لیکن کہیں سے کوئی جواب موصول نہ ہوا اسکے بعد اس نے مصروف ریلوے سٹیشن پر لوگوں میں سی وی تقسیم کی جسکے صرف دو دن بعد اسے ملازمت کی پیشکش ہوگئی اور اب وہ ایک ادارے میں ملازمت کر رہا ہے ۔