کیلیفورنیا: تیز ترین چور چند سیکنڈز میں لاکھوں کے موبائلز لے اڑے

Last Updated On 10 July,2018 09:37 pm

کیلی فورنیا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چار لڑکوں نے چند سیکنڈز میں ستائیس ہزار ڈالر مالیت کے موبائل چوری کر لیے۔

واقعہ ایپل کمپنی کے شو روم میں پیش آیا جہاں لوگ خریداری میں مصروف تھے کہ اچانک 4 لڑکے آئے اور میزوں پر سجے لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹس اٹھا کر رفو چکر ہوگئے۔ شو روم میں موجود دیگر لوگ ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے۔ پولیس کے مطابق چوروں کے پاس کوئی ہتھیار بھی نہیں تھا۔