جوان دل والی بوڑھی خواتین کا میوزک کی دھن پر رقص

Last Updated On 10 July,2018 09:54 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کہتے ہیں عمر چاہے کچھ بھی ہو بس دل جوان ہونا چاہئے۔ آئیے آپ کو ملواتے ہیں ایسی ہی کچھ ڈانس کرنے کی شوقین بوڑھی خواتین سے جن کا دل اس عمر میں بھی جوان ہے۔

یہ مناظر چین کے ایک پارک میں دیکھے گئے جہاں ڈانس کرنے کی شوقین کچھ بزرگ خواتین میوزک کی دُھن پرسکوائر ڈانس کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہی تھیں۔ چینی دادیوں کی دلچسپ ڈانس پرفارمنس پر وہاں موجود افراد نہ صرف متوجہ ہو گئے بلکہ بزرگ خواتین کے شوق کو بیحد سراہا اور اُنکی پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا۔ ڈانس کرنے کی شوقین دادی اماؤں کی یہ دلچسپ پرفارمنس سوشل میڈیا پر بیحد پسند کی جارہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔