پتھروں سے انسانی بہروپ بھرنے والا شاہکار قلعہ

Last Updated On 05 July,2018 09:50 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین کے جنوب مغربی علاقے گوئی یانگ میں فن کا ایسا شاہکار تیار کیا گیا ہے جسے دیکھنے والا ہر شخص دنگ رہ جاتا ہے، چین کے آرٹسٹ سانگ پیلون نے انسانی شباہت والے پتھر کے مجسموں کا ایک قلعہ تیار کیا ہے جسے ’’ ییلانگ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

قریب قریب کھڑے 300 سے زائد مجسمے مکمل طور پر پتھروں سے تیار کئے گئے ہیں جبکہ ان کو انسانی شباہت دینے کیلئے انسانی نقوش بھی پتھروں سے ہی تیار کئے گئے ہیں، اپنی انفرادیت اور خوبصورتی کے باعث فن کا یہ شاہکار شہریوں کی خوب توجہ سمیٹ رہا ہے۔ سانگ امریکہ میں بطور کارٹونسٹ نوکری کر چکے ہیں اور اسی دوران انھوں نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنے آبائی ملک میں جاکر کچھ منفرد کیا جائے ۔ سانگ کا کہنا ہے کہ یہ قلعہ تیار کرنے کا خیال امریکہ میں رہتے ہوئے ہی آیا تھا۔