فن پارہ جو آرٹسٹ نے اپنے ہاتھوں سے ڈھیر کر دیا

Last Updated On 04 July,2018 12:29 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کئی دنوں کی محنت سے تیار کئے گئے اپنے ہی فن پاروں کو منٹوں میں ڈھیر کرنے کا حوصلہ کسی کسی میں ہوتا ہے۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے ان آرٹسٹوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے تین گھنٹے کی محنت سے 90 ہزار ڈومینوز سے اینی میٹڈ فلم دی لائن کنگ کے کرداروں پرمشتمل خوبصورت فن پارہ بنایا اور اُسے چند لمحوں میں اپنے ہی ہاتھوں سے ڈھیر کردیا۔ یہ فنکار ڈومینوز سے اب تک کئی فن پارے بنا چکے ہیں۔