لاہور: (ویب ڈیسک) جس طرح دنیا بھر میں مختلف انداز سے نئے سال کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اسی طرح انٹرنیٹ کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل بھی ہر اہم موقع پر ڈوڈل جاری کرتا ہے اور نئے سال کا آغاز گوگل نے منفرد ڈوڈل سے کیا ہے۔
گوگل نے سال 2024 کے موقع پر ڈوڈل جاری کیا ہے جس میں گوگل کو رنگ برنگی ربنز سے سجایا گیا ہے اور گوگل کے حروف O کو گلوب کی شکل دی گئی ہے، گلوب کے اوپر ہی 2024 لکھا ہوا ہے۔
گوگل نے سال 2023 کے موقع پر ڈوڈل جاری کیا تھا جس میں گوگل نے روشنیوں پھلجھڑیاں اور پٹاخے دکھائے تھے۔
خیال رہے کہ گوگل ہر سال کے آغاز پر منفرد ڈوڈل جاری کرکے سالِ نو کی خوشی مناتا ہے، سرچ انجن گوگل کی جانب سے سال 2001 میں سالِ نو کا پہلا ڈوڈل جاری کیا گیا تھا۔