روبوٹ معذور افراد کو ملازمت فراہم کرنے میں مددگار

Last Updated On 26 September,2018 04:59 pm

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپانی سائنسدانوں نے ایک روبوٹ کا تجربہ کیا ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد کو روزگار کی فراہمی ممکن بنانا ہے,اس کیلئے روبوٹ کا تجربہ کیا ہے جو ہوٹل میں گاہکوں کو کھانا وغیرہ فراہم کرے گا۔ معذور افراد اس روبوٹ کو انٹرنیٹ کے ذریعے کنٹرول کریں گے۔

اس ضمن میں انسان نما روبوٹ جاپان کی مشہور اوری لیبارٹری نے تیار کیا ہے جس کے کمرشل روبوٹ پہلے ہی استعمال ہورہے ہیں تاہم اب اس نئے تجربے میں گھر بیٹھے معذور افراد روبوٹ کو چہرے پر پہنے جانے والے ڈسپلے یا آنکھوں کی حرکت پر کام کرنے والے سینسر کے ذریعے کئی میل دور سے ایک کیفے میں بیٹھ کر کنٹرول کرتے ہیں۔ اس عمل سے ایک جانب تو اپاہج افراد کی تنہائی ختم ہوگی تو دوسری جانب وہ کچھ کام کرکے رقم بھی کماسکیں گے۔