امریکی سائنسدانوں کا کینسر کی نئی دوا تیار کرنے کا دعویٰ

Last Updated On 25 September,2018 07:08 pm

پینسلوینیا: (دنیا نیوز) امریکا میں ماہرین طب نے کینسر کے علاج کے لیے نئی دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یونیورسٹی آف پینسلوینیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج کے لیے نئی دوا ممکنہ طور پر سر اور گردن کے سرطان میں بہتر ثابت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر سرطان جلد تشخیص کرلیا جائے تو اس کا علاج ممکن ہے تاہم بعد میں مرض کا علم ہونے پر دوا کے اثرات مریض پر صرف 15 فیصد تک اثر کرتے ہیں۔