ہلدی کا ضرورت سے زائد استعمال جگر کیلئے خطرناک

Last Updated On 26 September,2018 10:08 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) امریکی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہلدی کا سپلیمنٹ اور زیادہ استعمال خواتین کے جگر میں انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔

امریکی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہلدی کا سپلیمنٹ اور زیادہ استعمال خواتین کے جگر میں انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ گھریلو خواتین چونکہ کھانوں کی تیاری میں ہلدی کا کثرت سے استعمال کرتی ہیں اس لئے انہیں جگر میں انفیکشن ہوسکتا ہے، یہ تحقیق سائنسی جریدے بی ایم جی میں شائع کی گئی ہے۔