ادرک کا شربت صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل

Last Updated On 13 September,2018 09:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ادرک بہت عام استعمال ہونے والی چیز ہے جو لگ بھگ پاکستان میں ہر کھانے کا حصہ ہوتی ہے۔ ادرک بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک متعدد فوائد کی حامل ہے۔

نہار منہ ادرک کو پانی میں ملا کر پینا صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوسکتا ہے۔ ادرک کا نہار منہ استعمال نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، دل متلانے اور دیگر ہاضمے کے مسائل کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس موسمی نزلہ زکام سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ادرک کو چھل کر کدوکش کرلیں اور پھر پانچ منٹ تک پانی میں ابالیں۔ اس کے بعد اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اور جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو آخر میں اس میں لیموں کے عرق اور شہد کا اضافہ کردیں۔ اس مکسچر کو صبح ناشتے سے پہلے یعنی نہار منہ پینا فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ متعدد طبی مسائل کی روک تھام یا علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔