بادام کا استعمال انسانی صحت کے لیے فائدہ مند

Last Updated On 10 September,2018 06:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بادام ذہنی صلاحیت میں اضافے کے ساتھ کئی جسمانی بیماریوں کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی تحقیق کے مطابق بادام میں بھرپور غذائیت پائی جاتی ہے۔ اس میں متعدد وٹامنز اور ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو جسم کو صحت مند اور شخصیت کو خوبصورت بناتے ہیں۔ اس میں چکنائی، پروٹین، وٹامن ای اور میگنیشئیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جسم کو کمزوری سے دور رکھتے ہیں۔

بادام جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کے لیے موثر ترین غذاﺅں میں سے ایک ہیں، اگر کولیسٹرول بہت زیادہ ہو تو دن میں 20 سے 30 گریاں بادام کھانے سے اس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام بھوک بھی مٹاتے ہیں اور یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔