لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انگور مزے دار پھل ہونے کے ساتھ بے شمار فوائد کا حامل ہے، آنکھوں کی صحت کے لیے بھی انگور بہترین غذا ہے۔
میامی یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انگور کھانے کی عادت آنکھوں کی صحت کو بہتر کرتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور کھانے سے آنکھوں کے قرنیے میں نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ کم ہوتا ہے، یہ پھل ڈی این اے کو نقصان سے بچا کر صحت مند خلیات کو تحفظ فراہم کرتا ہے، جس سے بینائی کو فائدہ ہوتا ہے۔