پشاور میں ڈینگی کا خطرہ، حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر شہری پریشان

Last Updated On 20 August,2018 09:31 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ایک بار پھر ڈینگی وائرس پھیلنے کے خدشات، رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں 84 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، اقدامات نہ ہونے پر شہری پریشان ہوگئے۔

پشاور میں ڈینگی وائرس پھیلنے کے خطرات، ضلعی انتظامیہ نے دکانوں اور گھروں کی چھتوں پر جمع پانی کی صفائی نہ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کر دی۔ تاہم شہر بھر میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے کوئی بھی اقدامات نہ ہونے پر شہری پریشان ہیں۔ گزشتہ سال ڈینگی سے 70 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ اس سال اب تک 84 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ڈینگی کے حوالے سے حکومت اور متعلقہ اداروں کی معنی خیز خاموشی آنے والے وقت میں کسی بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔