رات کو دودھ پی کر سونے کی عادت مضر صحت قرار

Last Updated On 26 August,2018 06:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اگر آپ رات کو دودھ پی کر سونے کے عادی ہیں تو یہ عادت بدل لیں، ماہرین کے مطابق ناشتے میں روزانہ ایک دودھ کا گلاس ذیابیطس اور موٹاپے جیسے امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

گیولف یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتے میں 250 ملی لیٹر گائے کے دودھ کا گلاس یا دلیہ میں ڈال کر اس کا استعمال دن بھر بلڈ شوگر لیول کو کم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ناشتے میں دودھ کا اضافہ ذیابیطس اور موٹاپے کو ہمیشہ دور رکھنے کی کنجی ثابت ہو سکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ناشتے میں دودھ کی شمولیت کی اہمیت ثابت ہوتی ہے جو کہ بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔