ناشتہ نہ کرنے والوں کیلئے انتہائی خطرناک خبر

Last Updated On 06 August,2018 11:20 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناشتہ چھوڑنے سے متعدد بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اوساکا یونیورسٹی کے ماہرین کی 13 سالہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ناشتہ چھوڑنے کی عادت موٹاپے کے ساتھ ساتھ فالج کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھا دیتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں 5 بار ناشتہ نہیں کرتے ان کے دماغ میں خون کی شریان پھٹ جانے کا خطرہ بھی نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔