پنکھے کے سامنے سونا صحت کے لیے نقصان دہ

Last Updated On 30 July,2018 08:23 pm

لندن: (ویب ڈیسک) تازہ طبی تحقیق میں نیا انکشاف، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پنکھے کے سامنے سونا انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

برطانوی ڈاکٹر مارک ریڈیک کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں لوگ گرمی کی وجہ سے پنکھے کے سامنے سونے کو ترجیح دیتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ پنکھےکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آجاتی ہے جو صحت کے لیے کافی خطرناک ہے۔  ماہرین صحت کے مطابق پنکھے کے سامنے سونے یا زیادہ دیر بیٹھنے سے مزاج میں حساسیت، پٹھوں میں انفیکشن اور ناک کی نالیوں کے مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چلتا پنکھا انسانی جِلد اور آنکھوں میں خشکی کا موجب بھی بن سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سوتے ہوئے صحت کے لیے مثالی درجہ حرارت 16 سے 18 درجے سینٹی گریڈ ہے۔