گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانولہ کے سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے نومولود جاں بحق، لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
گوجرانوالہ کے علاقہ راہوالی پیروشہید کالونی کے رہائشی شمشیر علی کا نومولود بیٹا سول ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت سے جاں بحق، طبعیت خراب ہونے پر اسے سول ہسپتال کی بچہ وارڈ میں لایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے پرچی کے بغیر بچے کو چیک کرنے سے انکار کر دیا۔ نومولود کی والدہ عظمٰی بی بی کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹے کی طبعیت بہت خراب تھی وہ ڈاکٹر کے پاس لے کر آئے تو انہوں نے پرچی کے بغیر چیک کرنے سے انکار کر دیا۔ پرچی کے لیے انہیں 2 گھنٹے لمبی لائن میں کھڑا ہونا پڑا لیکن جب پرچی لے کر ڈاکٹر کے پاس گئے تو تب تک بچہ فوت ہوچکا تھا۔
بچے کے لواحقین نے سول ہسپتال کی بچہ وارڈ کے باہر احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے غفلت برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔