'ایسپرن انتڑیوں کے کینسر کو ختم کر سکتی ہے'

Last Updated On 06 June,2018 10:08 pm

ایڈنبرا: (دنیا نیوز) سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں سائنسدانوں نے ایسپرن دوائی کا ایک نیا فائدہ دریافت کیا ہے اور وہ یہ کہ دوائی آنتڑیوں کے کینسر کو ختم کر سکتی ہے۔

محققین کے مطابق ایسپرن ٹیومر کے بننے کے عمل کو روک دیتی ہے۔ لیکن یہ آنت کے کینسر کے سارے مریضوں پر اثر نہیں کرے گی۔ تاہم ماہرین کی اس تحقیق سے ان لوگوں کو زیادہ فائدہ ہوگا جن پر ایسپرن اثر انداز ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسپرن کا زیادہ عرصے تک استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔