سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹر سے پردہ چشم تیار کر لیا

Last Updated On 31 May,2018 10:38 pm

لندن: (دنیا نیوز) ماہرین نے تھری ڈی بائیو پرنٹر کی مدد سے انسانی آنکھ کے قرنیے کا متبادل تیار کرلیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تجربے کی کامیابی سے لاکھوں ایسے افراد کو فائدہ ہوگا، جو اس وقت انسانی آنکھ کے عطیے کی تلاش میں اپنی آنکھوں میں اندھیرے کے ساتھ کسی معجزے کے منتظر رہتے ہیں۔ انسانی قرنیہ ایک جانب تو آنکھ کو گرد وغبار اور جراثیم سے بچاتا ہے تو دوسری جانب وہ نظر کو ایک جانب فوکس کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

قرنیہ آنکھ کا اگلا صاف پردہ ہوتا ہے جو کہ نقصان دہ مادے سے بینائی کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آنکھ کو کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنے کی طاقت دیتا ہے۔ قرنیہ کافی سخت جان ہوتا ہے مگر انجری کی صورت میں درد اور بینائی متاثر ہوسکتی ہے، اسی طرح مختلف آنکھوں کے امراض سے بھی اس کے متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو کہ نابینا پن کا باعث بھی بن سکتا ہے۔