'نئے بلڈ ٹیسٹ سے 10 اقسام کے کینسر کی تشخیص ممکن'

Last Updated On 04 June,2018 11:18 pm

امریکا: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسا بلڈ ٹیسٹ وضح کیا ہے، جس کے ذریعے 10 اقسام کے کینسر کی تشخیص ممکن ہے۔

ماہرین کے مطابق خصوصی بلڈ ٹیسٹ سے کینسر کے مختلف امراض کا 90 فیصد جب کہ کچھ امراض کا 50 فیصد پتہ چلا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مخصوص بلڈ ٹیسٹ سے جگر، آنتوں اور پھیپھڑوں سمیت پیٹ کے اندر ہونے والے کینسر کے امراض کا 80 فیصد پتہ لگایا جا سکے گا۔ مجموعی طور پر اس مخصوص بلڈ ٹیسٹ سے 10 اقسام کی کینسر کی تشخص ممکن ہوسکے گی۔