لاہور: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے دو روزہ فٹنس کیمپ میں صرف 12 کھلاڑی فٹنس کے مقررہ معیار کے قریب پہنچ سکے۔
ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کو پی ایچ ایف نے فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کیا تھا۔ ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ کل سیکرٹری پی ایچ ایف کو بھجوائے گی۔
قومی سلیکشن کمیٹی نے 32 کھلاڑیوں کو فٹنس کیمپ میں بلایا تھا جن میں سے بیس کھلاڑی مکمل طور پر فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔
فٹنس مسائل سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ فیڈریشن کرے گی۔
ٹیم انتطامیہ اپنی رپورٹ میں بارہ کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر آٹھ قدرے بہتر کھلاڑیوں کو ایک موقع دینے کی درخواست کرے گی۔
پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ دو روز قبل فٹنس پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔