کراچی: (دنیا نیوز) ایشیا کپ جونئیر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگ گیا، کھلاڑیوں کے لئے گئے کورونا ٹیسٹ کلئیر ہوگئے ہیں۔
جولائی میں ہونے والے ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی ٹریننگ شروع ہو گئی ہے، کھلاڑیوں کو کمروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، گراونڈ اسٹاف بھی کھلاڑیوں کے کمروں میں نہیں جاسکیں گے۔
کھلاڑیوں کے صبح و شام دو سیشن میں ٹریننگ ہورہی ہے، پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کو ویکسین لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔