ڈیوس کپ ٹینس: روسی کھلاڑیوں نے دفاعی چیمپئن کروشیا کو اپ سیٹ کر دیا

Last Updated On 19 November,2019 04:24 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) ٹینس ایونٹ ڈیوس کپ کے دوران روسی کھلاڑیوں نے دفاعی چیمپئن کروشیا کو اپ سیٹ کر دیا، سنگلز ہی نہیں ڈبلز یعنی تینوں میچز میں شکست دے کر وائٹ واش کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین کے شہر میڈرڈ میں ٹینس کا بڑا معرکہ ہوا، ڈیوس کپ ک  افتتاحی روز روسی ٹینس سٹارز نے ریجن کی چیمپئن ٹیم کروشیا کو ہرا کر شائقین کو حیران کر دیا۔

مردوں کے سنگلز میں روبلیف نے کروشین حریف گوجو کو 6-3 اور 6-3 سے آؤٹ کلاس کیا۔

دوسرے سنگلز مقابلے میں بھی روسی کھلاڑی کھاچھانوف نے فتح سمیٹی، ان کی فتح کا سکور 6-7، 7-4، 4-6، 4-6 رہا۔

روسی کھلاڑیوں نے اسی برتری کو ڈبلز مقابلے میں بھی برقرار رکھا، انہوں نے 6-7 اور 6-4 سے جیت کر کلین سویپ کیا، یکطرفہ میچز لیکن غیر متوقع نتائج سے ارینا میں آئے تماشائی بھی محظوظ ہوئے۔