ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی کوکو گاف کو روسی حریف اینا بلِنکووا کے ہاتھوں شکست کا سامنا

Last Updated On 17 October,2019 10:01 am

لکسمبرگ: (دنیا نیوز) ویمن ٹینس میں کیرئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی کم عمر کھلاڑی کوکو گاف کا لکسمبرگ اوپن کا آغاز یادگار نہ بن سکا، روسی حریف اینا بلِنکووا نے شکست سے دوچار کر دیا۔

لکسمبرگ کے اِنڈور ٹینس کورٹ میں ویمن سنگلز کا مقابلہ، چھوٹی عمر میں بڑا کارنامہ دکھانے والی کوکو گاف کو شکست کا ذائقہ چکھنا پڑا، پندرہ سالہ امریکی ٹینس سٹار روسی حریف اینا بلِنکووا کے مدمقابل ہوئیں۔

روسی کھلاڑی نے چھ صفر سے پہلا سیٹ جیت کر کامیابی کی بنیاد رکھی، جیت کے اسی جوش و جذبے کو جاری رکھا، دوسرا سیٹ چھ صفر سے اپنے نام کیا۔ ڈبلیو ٹی اے کا ٹائٹل جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی نے لکسمبرگ اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں ہار کر پرستاروں کو مایوس کر دیا۔