'فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ میں متعدد ہڈیاں ٹوٹیں'

Last Updated On 30 September,2018 08:11 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اعتراف کیا کہ فلم "ٹھگز آف ہندوستان" کی شوٹنگ کے دوران ان کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔

میگا سٹار نے بتایا کہ اگرچہ ان کی عمر اب ایکشن سین شوٹ کروانے کی نہیں تاہم انہوں نے فلم کے ہدایتکار کی خواہشات کے مطابق تمام مناظر خود ہی شوٹ کروائے، جس کی وجہ سے انہیں چوٹیں لگیں۔ فلم میں "خدا بخش" نامی انگریز مخالف ہندوستانی کا کردار ادا کرنیوالے امیتابھ کا کہنا تھا اب ان کی عمر ایکشن مناظر کرنے کی نہیں۔

اداکار نے اس موقع پر فلم میں پہنے گئے اپنے لباس کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا اگر انہیں عام کپڑے دیے جاتے تو ان کیلئے ایکشن سین شوٹ کروانے قدرے آسان ہوجاتے۔