کم جانگ کے خط پڑھ کر ان سے پیار ہوگیا :ٹرمپ

Last Updated On 01 October,2018 01:58 pm

نیویارک (دنیا نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ اُن نے انہیں محبت بھرے خطوط لکھے جس کےبعد اُن سے پیار ہوگیا، ورجینیا میں جلسے سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے میڈیا کی نقل بھی اتاری۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ اُن سے پیار ہوگیا، ورجینیا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ سنگاپور میں ہونے والے پہلے مذاکرات کے بعد سے کم جونگ اُن نے خوبصورت خطوط لکھے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف محبت کے بعد میڈیا پر طنز کرتے ہوئے نقل اتار کے بھی دکھائی۔ شمالی کوریا کے رہنما نے حال ہی میں خط لکھ کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔