کابل: طالبان نے امریکا سے مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا

Last Updated On 01 October,2018 05:13 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں امن مذاکرات کو ایک اور دھچکا لگ گیا، طالبان نے امریکا کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا۔

روسی میڈیا کو انٹرویو میں طالبان کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکا پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات کے لیے ہم نے کسی کو اختیار نہیں دیا۔

طالبان کمانڈر کا روسی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ امریکا نے کبھی ہم سے تعاون نہیں کیا، امریکی طیارے تب بھی ہم پر بمباری کرتے ہیں جب ہم داعش کے خلاف لڑ رہے ہوتے ہیں، تاحال طالبان نے اپنے کسی کمانڈر کو امریکا سے مذاکرات کی اجازت نہیں دی۔