بگوٹا: (دنیا نیوز) کولمبیا کے فٹبال دیوانے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اپنی ٹیم کے ناک آؤٹ ہونے پر ناراض ہو گئے اور شائقین نے ریفری کے فیصلوں کو غیر منصفانہ قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر دستخطی مہم میں دو لاکھ سے زائد مداحوں نے ری میچ کا مطالبہ کر دیا۔
فیفا ورلڈ کپ میں پنلٹی کِک پر انگلینڈ کے ہاتھوں کولمبیا کی ہار مداحوں کو ہضم نہیں ہو رہی، فٹبال لورز کا کہنا ہے کہ کھیل کے دوران ریفری کے کئی فیصلے غیر منصفانہ تھے۔ کولمبین شائقین نے سوشل میڈیا پر جاری دستخطی مہم میں دوبارہ میچ کا مطالبہ کر دیا ہے، دو لاکھ سے زائد افراد پٹیشن پر دستخط کر چکے ہیں، اہم میچ میں جیت کے بعد انگلینڈ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا تھا۔